قسم سے

قسم کلام: متعلق فعل

معنی

١ - قسم کھا کر، بقسم، قسم کھا کر کہتا ہوں۔  ہے قول قسم سے یہ ہمارا تم سے نہیں اب تو کوئی پیارا      ( ١٨٨١ء، مثنوی نیرنگ خیال، ١٥٧ )

اشتقاق

عربی زبان سے ماخوذ اسم 'قسم' کے ساتھ حرف جار 'سے' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور متعلق فعل مستعمل ہے ١٨٢٣ء میں "دیوان شاداں" میں مستعمل ملتا ہے۔